بھارت: مغربی صوبہ بنگال میں پولنگ اسٹیشنوں پر فسادات، 18 افراد ہلاک

بھارت کے صوبہ مغربی بنگال میں مقامی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر فسادات میں 18 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی  ہو گئے

2008864
بھارت: مغربی صوبہ بنگال میں پولنگ اسٹیشنوں پر فسادات، 18 افراد ہلاک

بھارت کے صوبہ مغربی بنگال میں مقامی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے جھگڑوں میں 18 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی  ہو گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 کروڑ 40 لاکھ آبادی والے صوبہ مغربی بنگال میں رائے دہندگان بلدیہ میئروں کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے فسادات میں آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی  سے 10، بھارتیہ جنتا پارٹی اور انڈین نیشنل کانگریس پارٹی  سے تین تین  اور انڈین کیمونسٹ پارٹی سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنگا فساد کے دوران کثیر تعداد میں بیلٹ بکس توڑ دیئے گئے اور بعض اسکولوں میں ووٹوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔

مرشد آباد کے علاقے میں بعض افراد نے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی نے آل انڈیا  ترنمول کانگریس پارٹی کو واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے دعوی کیا ہے کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ ماماتا  بنرجی  "قتل اور افراتفری " پھیلائے بغیر کوئی انتخابات نہیں کروا سکیں گے۔

انڈین نیشنل کانگریس پارٹی سے ادھیر رانجن  چوہدری  نے دعوی کیا ہے کہ ووٹنگ قصداً قبل از وقت شروع کروائی گئی ہے  اور جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

دوسری طرف آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی سے ساشی پانجا نے کہا ہے کہ واقعات بھارتیہ جنتا پارٹی، انڈین کمیونسٹ پارٹی اور انڈین نیشنل کانگریس پارٹی  کی ملی بھگت کا نتیجہ ہیں۔



متعللقہ خبریں