ایران، جعلی شراب نوش کرنے سے اموات کی تعداد 17 تک جا پہنچی

کیریک شہر میں گزشتہ 10 دنوں میں جعلی الکوحل کے استعمال سے متاثرہ افراد کی  تعداد بڑھ کر 191 ہوگئی ہے تو  ابتک  17  افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں

2003691
ایران، جعلی شراب  نوش کرنے سے اموات کی تعداد 17 تک جا پہنچی

ایران کے صوبہ البرز کے شہر کیرک میں 13 جون سے ابتک جعلی مشروب کی وجہ سے زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، البرز عدلیہ کے صدر حسین فاضلی ہیریقندی نے صوبے میں شراب نوشی کے واقعات  کا جائزہ  لینے  کے لیے منعقدہ خصوصی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے موقع پر پریس کو بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ  کیریک شہر میں گزشتہ 10 دنوں میں جعلی الکوحل کے استعمال سے متاثرہ افراد کی  تعداد بڑھ کر 191 ہوگئی ہے تو  ابتک  17  افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

ہیریقندی  کا کہنا ہے کہ الکوحل والے مشروبات  فروخت کرنے والوں کا تعین کرنے کے لیے شروع کی گئی تحقیقات کے حصے کے طور پر اب تک اہم سپلائرز سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں