ایران میں غیر ملکی خفیہ سروس کے ساتھ کام کرنے والا ایک گروہ پکڑا گیا

یہ گروپ دشمن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک "بڑے منصوبے" کا حصہ تھا جو اندرون اور بیرون ملک ایرانیوں کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا چاہتا تھا

1990251
ایران میں غیر ملکی خفیہ سروس کے ساتھ کام کرنے والا ایک گروہ پکڑا گیا

ایران نے اعلان کیا کہ اس نے غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ تعاون کرنے والے گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور اس کے تمام ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایرانی عدلیہ سے وابستہ میزان نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ تعاون کرنے والے ایک گروہ کو  ملکی خفیہ سروس نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

 رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ گروپ دشمن کی انٹیلی جنس سروس کے ایک "بڑے منصوبے" کا حصہ تھا جو اندرون اور بیرون ملک ایرانیوں کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا چاہتا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ گروپ ایرانی حکام اور ملک کے حساس اداروں کے اہم ڈیٹا تک رسائی رکھنے والوں پر توجہ مرکوز کرتا  تھا اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے سرکاری اداروں میں لوگوں سے بھی رابطہ کرتا تھا۔

اطلاع کے مطابق اس نیٹ ورک کے سرغنہ  سمیت تمام تر ارکان کو  عدالت کے حکم کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں