جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان میزائل وارننگ سسٹم قائم کریں گے

تینوں ممالک کے حکام نے، میزائل وارننگ سسٹم سے متعلقہ معلومات کے بیک وقت تبادلے  کے لئے ایک مشاورتی گروپ کے قیام  پر، اتفاق کر لیا ہے: جنوبی کوریا وزارت خارجہ

1984635
جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان میزائل وارننگ سسٹم قائم کریں گے

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان، ' میزائل وارننگ سسٹم' کے قیام  کے لئے، مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کریں گے۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تینوں ممالک کے حکام کے درمیان ،میزائل وارننگ سسٹم سے متعلقہ  معلومات کے بیک وقت تبادلے  کے لئے ایک مشاورتی گروپ کے قیام  پر ، اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول نے امریکہ کے صدر جو بائڈن اور جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کے ساتھ مذاکرات میں نئے وارننگ سسٹم کے موضوع پر بات چیت کی جس میں تینوں ممالک کے سربراہان نے شمالی کوریا کی طرف سے میزائل خطرے کے مقابل معلومات کے فوری تبادلے پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

جاپان  ذرائع ابلاغ نے بھی کہا تھا کہ  " بیک وقت میزائل وارننگ سسٹم کے ذریعے معلومات کے تبادلے" کے معاملے میں تینوں ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات کے دوام کا اعلان کیا جا چکا ہے اور حتمی سمجھوتہ آئندہ مہینے سنگاپور میں متوقع سکیورٹی فورم میں طے پائے گا۔

واضح رہے کہ حالِ حاضر میں علاقے میں موجود  امریکی فورسز ، جنوبی کوریا کی فوج اور جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے ساتھ الگ الگ لیکن بیک وقت، معلومات کا تبادلہ کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں