چین کے بحری بیڑے نے آبنائے تائیوان میں مشقیں شروع کر دیں

چین کے بحری بیڑے نے، تائیوان کی لیڈر سائی انگ۔وین کے آج متوقع دورہ امریکہ سے قبل، آبنائے تائیوان میں مشقیں شروع کر دیں

1970372
چین کے بحری بیڑے نے آبنائے تائیوان میں مشقیں شروع کر دیں

چین کے بحری بیڑے نے، تائیوان کی لیڈر سائی انگ۔وین کے آج متوقع دورہ امریکہ سے قبل، آبنائے تائیوان میں فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

مشقوں کا ، سائی کے  امریکی کانگریس کے اسپیکر کیوین میکرٹی   اور کانگریس کے وفد کے ساتھ آج متوقع مذاکرات سے قبل، شروع ہونا مرکزِ توجہ بنا ہے۔

سائی دورہ بلیز کے بعد آج امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا جائیں گی اور سیمی ویلی شہر میں میکرٹی اور کانگریس کے وفد سے ملاقات کریں گی۔

مذاکرات  بند کمرے کے ہوں گے اور رونلڈ ریگن صدارتی کتب خانے میں کئے جائیں گے۔

مذاکرات کے بعد توقع ہے کہ سائی اخباری نمائندوں کے لئے بیانات جاری کریں گی۔

واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ شمار کرتا ہے لیکن تائیوان، 1949 میں جمہوریہ چین کے قیام سے لے کر اب تک، عملاً آزاد ہے ۔ چین اور تائیوان کے درمیان خانہ جنگی کے بعد  عمل میں آنے والی یہ علیحدگی تاحال جاری ہے۔

بیجنگ واحد چین کے اصول کے تحت عالمی ممالک کے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں تائیوان کی نمائندگی  کا مخالف ہے اور اسے تسلیم کرنے والے ممالک سے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا متقاضی ہے۔



متعللقہ خبریں