افغانستان: سخت سردی کی وجہ سے 176 افراد ہلاک

افغانستان میں، حالیہ ایک ماہ سے غالب نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے، ہلاکتوں کی تعداد 176 تک پہنچ گئی

1944533
افغانستان: سخت سردی کی وجہ سے 176 افراد ہلاک

افغانستان میں، حالیہ ایک ماہ سے غالب نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے، ہلاکتوں کی تعداد 176 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک کے بعض علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 30  اور دارالحکومت کابل میں منفی 10 درجے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

طالبان عبوری حکومت کی قدرتی آفات ڈائریکٹریٹ کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی وجہ سے اس وقت 176 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رحیمی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت سے خاص طور پر افغانستان کے شمال میں ہندوکش سلسلہ کوہ میں واقع صوبے بدخشاں سمیت متعدد صوبوں  تک رسائی مسدود ہو چکی ہے۔

رحیمی نےبین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ  سخت موسمی حالات کے مقابل افغان عوام کی مدد کی جائے۔

شدید موسمی حالات ملکی اقتصادیات پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ طالبان انتظامیہ کی وزارت برائے زراعت، آبپاشی اور مویشی بانی  کے ترجمان مباح الدین مستائن نے قبل ازیں پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں ، 20 دیہاتوں میں ایک لاکھ 29 ہزار بھیڑوں اور بکریوں سمیت تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار مویشی تلف ہو نے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں سردی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے۔ کابل کے مرکز تک میں یومیہ 8 سے 10 گھنٹوں  تک بجلی  کی ترسیل منقطع رکھی جا رہی ہے۔

ملک میں اقتصادی بحران کے باعث غریب طبقے کی اکثریت جلانے کا ایندھن اور کوئلہ بھی حاصل نہیں کر پا رہی۔

خراب موسمی حالات کے باعث ذرائع رسل و رسائل  میں مشکلات کی وجہ سے انسانی امداد کی تنظیمیں محتاج کنبوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی آبادی کے 2 تہائی پر مبنی 28 ملین آبادی فوری امداد کی محتاج ہے۔



متعللقہ خبریں