ایران شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں

ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA کے مطابق ایلبورز کے ڈپٹی گورنر  کاہو دادی پور  نے کہا کہ توانائی اور گیس کی کھپت کو کم کرنے کے لیے ان کے صوبے میں تمام اسکول، دفاتر، ادارے اور اور بینک آج بند  رہیں گے

1931088
ایران شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں

ایران میں شدید برف باری اور سرد موسم کی وجہ سے توانائی اور گیس کی کھپت میں  ہونے والے اضافے  کو روکنے کے لیے  متعدد  صوبوں میں اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری  دفاتر میں بھی  چھٹیاں کر دی  گئی ہیں ۔

ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA کے مطابق ایلبورز کے ڈپٹی گورنر  کاہو دادی پور  نے کہا کہ توانائی اور گیس کی کھپت کو کم کرنے کے لیے ان کے صوبے میں تمام اسکول، دفاتر، ادارے اور اور بینک آج بند  رہیں گے۔

و دادی پور    نے کہا ہے کہ  ہائی اسکول اور یونیورسٹی امتحانات مقررہ تاریخ پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  تمام بینک کل بند رہیں گے، ہو دادی پور  نے کہا کہ تمام ادارے، تنظیمیں اور دفاتر کو   ہفتے کے روز تک  اپنے ہیٹنگ سسٹم کو بند  رکھنے  کی ضرورت ہے۔

چہارمحل-بہتیاری کے ریاستی تعلیمی تعلقات عامہ کے افسر ارشاد  شا کولی  نے کہا ہے کہ پرائمری، سیکنڈری اور ہائی اسکول کی سطح کے اسکول شدید برف باری، سرد موسم اور  سڑکوں کے پھسلن کے باعث  چھٹیاں کردی گئی ہیں  اور اب تمام اسکولوں  تعلیم آن لائن دی جائے گی۔

صوبہ اردبیل کے ڈپٹی گورنر کاظم دبیر نے  کہا ہے کہ  ان کے صوبے میں تمام انتظامی اہلکاروں کے اپنے اپنے گھر  ہی سے آن لائن  کام کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ برف کی تہہ جو  40 سینٹی میٹر تک  پہنچی ہوئی ہے  ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہی  ہے۔

صوبہ سیمنان کے ڈپٹی گورنر محمد حمیدی نے اعلان کیا کہ سرد موسم کی وجہ سے گیس اور توانائی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہےاور اس مقصد کے لیے بچت  کرنے کے لیے  تمام ریاستی ادارے اور ادارے کل بند ہ رہیں گے۔

دوسری جانب ایرانی محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ کل سے  ملک سردی کی شدید  لہر کی لپیٹ میں  آ جائے گا  اور ہوا کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری کے درمیان  تک گر جائے گا۔



متعللقہ خبریں