بھارت:ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے درجنوں افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست بہار کے ضلع سارن میں  گزشتہ منگل کو شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا  تھا

1919364
بھارت:ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے درجنوں افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست بہار کے ضلع سارن میں  گزشتہ منگل کو شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا  تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  تین افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر اموات کل اور آج رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 واضح رہے کہ ریاست بہار میں  شراب کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں