صدر ایردوان کی انڈونیشین صدر سے ملاقات

15 تا 16  نومبر کو منعقد ہونے والے  سربراہی اجلاس کا مرکزی موضوع " ایک ساتھ مل کر مضبوط  بحالی"  ہو گا۔

1906121
صدر ایردوان کی انڈونیشین صدر سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی۔

صدر ایردوان نے 17ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں میزبان صدر جوکو ویدودو سے مذاکرات کیے۔

اس دوران جناب ایردوان نے انڈونیشیا کو جی 20 کی کامیاب مدت صدارت پر مبارکباد دی اور کہا، "ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ انڈونیشیا آئندہ سال اپریل میں MIKTA (میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکی اور آسٹریلیا) کی صدارت بھی  سنبھالے  گا۔ اس مناسبت سے  میں 2023 آسیان کی مدت صدارت کے لیے کامیابی کی تمنا کرتا  ہوں، ہمارے مذاکراتی شراکت داری کے  ہدف میں  آپ کی حمایت کا منتظر ہوں۔"

صدارتی محکمہ اطلاعات  کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  15 تا 16  نومبر کو منعقد ہونے والے  سربراہی اجلاس کا مرکزی موضوع " ایک ساتھ مل کر مضبوط  بحالی"  ہو گا۔

اس تناظر میں G20 رہنما تین  نشستوں میں  "فوڈ اینڈ انرجی سیکیورٹی"، "صحت" اور "ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن" کے عنوانات  پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

صدر ایردوان سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایردوان سربراہی اجلاس سے قبل آج بالی میں میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو۔ ویدودو ، کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

ملاقات کے دوران ترکیہ اور انڈونیشیا کے مابین  تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں