بھارت نے گوگل کو 161 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی

بھارت نے، مارکیٹ پر حاکمیت کے لئے اینڈرائیڈ پلیٹ فورم استعمال کرنے کی وجہ سے، گوگل کو 161 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی

1895996
بھارت نے گوگل کو 161 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی

بھارت نے، مارکیٹ پر حاکمیت کے لئے اینڈرائیڈ پلیٹ فورم استعمال کرنے کی وجہ سے، گوگل کو 161 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

بی بی سی کے مطابق' انڈیا رقابت کمیشن'  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں گوگل کو، کروم، یو ٹیوب، گوگل میپ اور دیگر  ایپلی کیشنوں کی حاکمیت  کے لئے، سمارٹ فون آجروں کے ساتھ "یک طرفہ سمجھوتوں" کا قصوروار ٹھہرایا  گیا ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ  گوگل، اینڈرائیڈ کمیونیکیشن سسٹم  کے لائسنس کا "غلط استعمال "کر رہا ہے ۔ کمپنی سے اس نوعیت کی اپیلی کیشنوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

بیان میں  ٹیکنالوجی کمپنی کو 161 ملین ڈالر جرمانہ سنائے جانے کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ گوگل کی مذکورہ  ایپلی کیشن نے رقابت کا راستہ مسدود کر دیا ہے۔

مذکورہ سزا یا الزامات کے بارے میں گوگل کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں