ملائیشیا: وزیر اعظم نے اسمبلی تحلیل کر دی
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے 15 ویں عام انتخابات کے لئے اسمبلی تحلیل کر دی
1890674
ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صبری یعقوب نے 15 ویں عام انتخابات کے لئے اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم یعقوب نے، حزب اختلاف اور اپنی پارٹی کے اسمبلی ممبران کی اپیلوں کو نظر انداز کر کے، نومبر میں متوقع قبل از وقت انتخابات کے لئے پارلیمنٹ کو فی الفور تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسمبلی کی تحلیل سے60 دن بعد متوقع قبل از وقت انتخابات کے خلاف، مون سون کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں سے نبرد آزما ،عوام اور حزب اختلاف کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور انتخابات کو اگلے سال تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
افغانستان: پولیس کانوائے پر بم حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک
صوبہ بدخشاں میں بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے