افغانستان، خود کش حملے میں معروف مولوی مجیب الرحمان انصاری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

حملے میں  انصاری  سمیت 18 افراد  حملے میں ہلاک

1875137
افغانستان، خود کش حملے میں معروف مولوی مجیب الرحمان انصاری  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

افغانستان کے صوبہ ہرات کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں مولوی مجیب الرحمان انصاری ہلاک ہو گئے۔

ہرات کے صوبائی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے  کہ انصاری جو کہ مسجد کے مؤمن اور مبلغ بھی تھے، گزرگاہ  جامع مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسپتال کے حکام کا  کہنا ہے کہ  حملے میں  انصاری  سمیت 18 افراد  حملے میں ہلاک ہوئے ہیں تو  21 زخمی ہیں۔

خدشہ ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا  کہ وہ انصاری کی موت پر بہت غمزدہ ہیں،  مجرموں کو پکڑ کرانہیں ان کے کیفرِ کردار  تک پہنچایا جائیگا۔

ہرات میں ایک بڑے مدرسے کا انتظام   سنبھالنے والے  اور وہاں پر درس دینے والے انصاری،  افغان حکومت پر اپنی کڑی تنقیداور طالبان سے پہلے کے دور میں طالبان کی حمایت  میں بھر پور بیانات کے ساتھ  ملکی ایجنڈے میں  آئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں