بھارت: کمپاونڈر نے ایک ہی سرنج سے 30 طالبعلموں کو کورونا ویکسین لگا دی

صوبہ مدھیا پردیش میں ایک ہی سرنج سے 30 طالبعلموں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، کانگریس پارٹی کی طرف سے صوبے کے وزیر صحت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

1860584
بھارت: کمپاونڈر نے ایک ہی سرنج سے 30 طالبعلموں کو کورونا ویکسین لگا دی

بھارت کے صوبہ مدھیا پردیش میں ایک ہی سرنج سے 30 طالبعلموں کو کورونا ویکسین لگانے کی وجہ سے کمپاونڈر کے خلاف دعوی دائر کر دیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق واقعہ ساگار کے علاقے میں پیش آیا۔

بچوں کے والدین نے کمپاونڈر کو ایک ہی سرنج سے بچوں کو ویکسین لگاتے دیکھ کر اسکول حکام سے شکایت کر دی۔

تاہم کمپاونڈر جتندرا رائے نے دعوی کیا ہے کہ اسے شعبہ صحت کی طرف سے ایک ہی سرنج دی گئی ہے اور اس نے صرف  احکامات پر عمل کیا ہے۔

مدھیا پردیش صوبائی وزارت صحت نے رائے کے خلاف فرائض سے لاپرواہی  کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا اور ویکسینیشن سامان کی فراہمی کے ذمہ دار  افسر کے خلاف بھی تفتیش شروع کروا دی ہے۔

تاہم حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے حکام نے صوبے کے وزیر صحت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں