جاپان اور انڈونیشیا کے درمیان اتفاق: باہمی تعلقات کو مضبوط بنایا جائے گا

جاپان، انڈو پیسیفک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئےانڈونیشیا بحریہ کو مضبوط بنانے میں، ملک کے ساتھ تعاون کرے گا: وزیر اعظم کیشیدہ

1860194
جاپان اور انڈونیشیا کے درمیان اتفاق: باہمی تعلقات کو مضبوط بنایا جائے گا

جاپان اور انڈونیشیا کے درمیان، بحری سلامتی کے شعبے میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے، سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں وزیر اعظم کیشیدہ فومیو اور اور انڈونیشیا کے وزیر اعظم جوکو ویدودو کے درمیان مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان نے بیانات جاری کئے۔

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ نے کہا ہے کہ جاپان، انڈو پیسیفک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئےانڈونیشیا بحریہ کو مضبوط بنانے میں، ملک کے ساتھ تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جاپان، انڈونیشیا کے انفراسٹرکچر اور آفات کے سدّباب سے متعلق منصوبوں کی تکمیل کے لئے، 318 ملین ڈالر  کے قرضے دے گا۔

انڈونیشیا کے وزیراعظم ویدودو نے بھی کہا ہے کہ ہم جاپان کی نئی سرمایہ کاریوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صاف توانائی، انفراسٹرکچر، ادویات، زراعت اور قدرتی وسائل سے متعلق جدید ٹیکنالوجی  کے شعبوں میں انڈونیشیا کےساتھ تعاون کیا جانا چاہیے۔

جوکو ویدودو نے کہا ہے کہ"میں جاپان کو، خاص طور پر  ہائیڈروجن اور امونیا ٹیکنالوجی جیسی نئی ٹیکنالوجیوں کی حوصلہ افزائی کر کے زیرو  امیشن  کے ہدف تک رسائی میں کامیابی کے لئے، انڈونیشیا کے ساتھ تعاون کرنے کی دعوت دیتا ہوں"۔

دونوں وزرائے اعظم نے بحری سلامتی، ماحولیاتی تبدیلیوں، توانائی اور سرمایہ کاری کے موضوعات میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے موضوع پر اتفاقِ رائے طے پانے کا بھی اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں