بھارت: جعلی شراب پینے سے 26 افراد ہلاک اور 30 بیمار

صوبہ گجرات میں جعلی شراب پینے سے 26 افراد ہلاک  ہو گئے اور 30 سے زائد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

1859554
بھارت: جعلی شراب پینے سے 26 افراد ہلاک اور 30 بیمار

بھارت کے صوبہ گجرات میں جعلی شراب پینے سے 26 افراد ہلاک  ہو گئے اور 30 سے زائد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ملک کے مغربی صوبے گجرات میں جعلی شراب کے استعمال سے 26 افراد کی ہلاکت اور 30 کے بیمار پڑنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

ملک کے مغربی صوبے بنگال میں بھی 2011 میں جعلی شراب کی وجہ سے 170 اموات واقع ہو گئی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں سالانہ 5 بلین لیٹر  الکحل استعمال کیا جاتا اور اس ضرورت کے صرف 40 فیصد کو قانونی  شکل میں پیدا کیا جاتا ہے۔ ملک کے صوبوں بہار، گجرات، میزرام اور  ناگالینڈ میں الکحل کے استعمال اور فروخت کو ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں