بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے 27 افراد ہلاک

نیشنل فلڈ فورکاسٹ اینڈ وارننگ سینٹر نے کل اطلاع دی ہے کہ صنم گنج اور سلہٹ اضلاع میں 24 گھنٹوں کے اندر  مزید سیلاب آسکتا ہے

1845752
بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے 27 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں موسلا دھار بارشوں  سے پیدا ہونے والے  سیلاب  کی بنا پر  27 افراد  لقمہ اجل بن  گئے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریلیف  امور کے وزیر انعام الرحمان نے اعلان کیا کہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر صنم گنج اور سلہٹ کے علاقوں سے تقریباً  ایک لاکھ  لوگوں کو محفوظ مقامات کو  منتقل کیا گیا ہے ، تاہم 40 لاکھ افراد ابھی تک علاقے میں  پھنسے ہوئے ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا  ہےکہ  محصور ہو کر رہ جانے والے  لوگوں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

بتایا گیا کہ مون سون کی بارشیں، جو 17 جون سے موثر ہیں، نے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صاف پانی اور خوراک تک رسائی  میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

مقامی ٹیلی ویژن چینل ایکاتور ٹی وی نے اعلان کیا کہ لاکھوں لوگ بجلی کی سہولت سے  سے محروم ہیں۔

نیشنل فلڈ فورکاسٹ اینڈ وارننگ سینٹر نے کل اطلاع دی ہے کہ صنم گنج اور سلہٹ اضلاع میں 24 گھنٹوں کے اندر  مزید سیلاب آسکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں