بنگلہ دیش: آتشزدگی کے نتیجے میں 400 گھر جل کر راکھ

دارالحکومت ڈھاکہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 400 مکانات جل کر راکھ ہو گئے

1798839
بنگلہ دیش: آتشزدگی کے نتیجے میں 400 گھر جل کر راکھ

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 400 مکانات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ افسر شاہ جہان سکڈر کے مطابق بلتالا محلّے میں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے آگ لگ گئی۔ آگ کے نتیجے میں 400 گھر ناقابلِ استعمال حالت میں آ گئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔

علاقے کے رہائشیوں کے مطابق محلّے کے جوار میں گیس سلینڈر ڈپو موجود ہے اور آگ وہاں سے شروع ہوئی ہے۔

واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں