افغانستان: طالبان نے 3 ٹن شراب دریائے کابل میں بہا دی

افغانستان میں طالبان خفیہ سروس نے 3 ٹن شراب دریائے کابل میں بہا دی

1756238
افغانستان: طالبان نے 3 ٹن شراب دریائے کابل میں بہا دی

افغانستان میں طالبان خفیہ سروس نے 3 ٹن شراب دریائے کابل میں بہا دی۔

طالبان انتظامیہ کے محکمہ خفیہ سروس نے دارالحکومت کابل کے علاقے کرتہ چار میں شراب فروشی کے اڈے پر چھاپے کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق چھاپے میں 3 ٹن شراب کو تحویل میں اور شراب فروشی میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خفیہ سروس کے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شراب نوشی حرام ہے اور مسلمانوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

بیان کے ساتھ شراب کو دریائے کابل میں گرانے کی تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 15 اگست کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک طالبان انتظامیہ ملک بھر میں منشیات اور شراب کے اڈوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں