ملائیشیا میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 29 لاپتہ ہو گئے
حادثے کے بعد 21 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 29 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے
1747873
اطلاع کے مطابق ملائیشیا میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 29 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
دی سٹریٹ ٹائمز کی خبر کے مطابق تنجنگ بلاؤ کے قریب کشتی الٹنے سے 10 افراد کی لاشیں ساحل سمندر سے آ ٹکرائیں۔
حادثے کے بعد 21 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 29 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔
ملائیشائی بحری عمل درآمد ادارے کے ڈائریکٹر ایڈمرل نور الحزام ذکریا نے بتایا ہےکہ نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے کشتی غرقاب ہوئی ہے ، اور کشتی پر سوار افراد غیر قانونی طور پر ملائیشیا کے پانیوں میں داخل ہونے کا اندازہ ہے۔
متعللقہ خبریں
افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
17 مئی کو صوبہ بامیان میں سیاحوں پر مسلح حملہ تنظیم نے کیا تھا