چین میں فیری بوٹ ڈوب گئی، نو افراد ہلاک
چین کے صوبہ گوئی ژو میں ایک فیری بوٹ ڈوب گئی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور چھ لا پتہ ہو گئے
1707735
چین کے صوبہ گوئی ژو میں ایک فیری بوٹ ڈوب گئی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور چھ لا پتہ ہو گئے۔
جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر لیو پان شوئی شہر میں گزشتہ روز ایک فیری بوٹ دریائے زانگ کے میں ڈوب گئی۔
اس کشتی پر چالیس افراد کی گنجائش تھی جس پر زیادہ مسافر سوار تھے ،کشتی پر سوار 31 افراد بچا لیے گئے جبکہ نو افراد ہلاک ہو ئے۔
بتایا گیا ہے کہ مسافروں کی کثیر تعداد طلبا کی تھی جبکہ لاپتہ چھ افراد کی تلاش جاری ہے۔
امدادی ٹیمیں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 35 کسانوں سمیت 74 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
حکام شہریوں کو آسمانی بجلی کے اثرات سے بچنے کے لیے آگاہی کرا رہے ہیں
افغانستان: پولیس کانوائے پر بم حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک
صوبہ بدخشاں میں بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے