بنگلہ دیش میں آاسمانی بجلی گرنے سے 16 باراتی لقمہ اجل

دلہن اسوقت  جائے تقریب سے تھوڑی دوری پر ہونے کے باعث  اس قدرتی آفت کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئی

1685659
بنگلہ دیش میں آاسمانی بجلی گرنے سے 16 باراتی لقمہ اجل

بنگلہ دیش میں  ایک شادی ہال پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جان بحق ہو گئے۔

چپینا واب گنج  سے منسلک شیب گنج میں شادی کی تقریب جاری  تھی کہ طوفان پھوٹ پڑا، اسی دوران  آسمانی بجلی  گری جس سے 16 باراتی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دلہن اسوقت  جائے تقریب سے تھوڑی دوری پر ہونے کے باعث  اس قدرتی آفت کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئی، جبکہ  دلہا زخمی ہو گیا۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک بنگلہ دیش  میں ہر برس سینکڑوں افراد آسمانی بجلی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی تغیرات کے اثرات میں گراوٹ لانے کے لیے  لگائے گئے  لاکھوں کی  تعداد میں کھجور کے درخت  آسمانی بجلی  کے گرنے کا موجب بن رہے  ہیں اور ان سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں