بھارت:کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی،درجنوں ہلاک و زخمی
بھارتی شہر پونے میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے
1653834
بھارتی شہر پونے میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
خبر کے مطابق، پونے کے علاقے پیرنگوت میں کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔
اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جو جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
امدادی کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد افراد کو بحفاظت فیکٹری سے باہر نکال لیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
فیکٹری انتظامیہ کے مطابق فیکٹری میں 38 افراد کام کر رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیکٹری میں سینیٹائزرز تیار کے جا رہے تھے۔
متعللقہ خبریں
انڈونیشیا، آتش فشاں پھٹنے کے بعد کی تباہ کاریوں میں اموات میں اضافہ
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 58 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو چکے ہیں