بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال،اموات میں ریکارڈ اضافہ

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید تین ہزار چھ سو پینتالیس مریض انتقال کر گئے جو کہ اس وبا کی وجہ سے ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے

1630811
بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال،اموات میں ریکارڈ اضافہ

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید تین ہزار چھ سو پینتالیس مریض انتقال کر گئے۔

یہ اس وبا کی وجہ سے ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ہے۔

ملکی وزارت صحت کے آج  تک کے اعداد و شمار کے مطابق ،نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں کووڈ انیس کے باعث مرنے والوں کی کُل تعداد اب دو لاکھ چار ہزار آٹھ سو بتیس ہو گئی ہے۔

اسی دوران کورونا  وائرس کے تقریباﹰ تین لاکھ اسی ہزار نئے  واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی ایک دن میں  متاثرین کی نئی ریکارڈ تعداد ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد اب تقریباﹰ اٹھارہ اعشاریہ چار ملین ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں