جموں و کشمیر، ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو 6 اگست کو رہا کر دیا جائیگا

میاں عبدالقیوم  کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دیے جانے سے ایک روز قبل4 اگست 2019 کو گرفتار کر لیا گیا تھا

1463216
جموں و کشمیر، ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو 6 اگست کو رہا کر دیا جائیگا

حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ سینئر ایڈوکیٹ اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ میاں عبد القیوم کی نظربندی 6اگست کو ختم کر دی جائیگی۔

 28 مئی 2020 کو ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کی طرف سے ، جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے آرڈر کو چیلنج کرنے کی عرضداشت کے تناظر میں حکومت کی طرف سے یہ بات سامنے آئی۔جموں کشمیر ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کی حبس بے جا کے تحت عرضی کو خارج کرتے ہوئے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت انکی نظر بندی  برقرار رکھا تھا۔  جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں 3 ججوں کے بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی اور سالیسٹر جنرل تشہار مہتا کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے میں ہدایات طلب کریں کہ آیا حکومت 6 اگست 2020 تک مشروط ضمانت پر فوری طور پر درخواست گزار کو رہا کرنے کے لئے راضی ہے یا نہیں ، جس کے بعد نظربندی کی مدت ختم ہو جائے گی۔ عرضی پر سماعت کو29جولائی تک ملتوی کر دیا گیا۔ 

میاں عبدالقیوم  کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دیے جانے سے ایک روز قبل4 اگست 2019 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں