نئی دہلی میں مسلم کش فسادات:ہلاک شدگان کی تعداد 38 ہو گئی

بھارتی راجدھانی نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا جہاں 5 روز کے دوران  مسلم کش فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہوگئی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں

1368559
نئی دہلی میں مسلم کش فسادات:ہلاک شدگان کی  تعداد 38 ہو گئی

بھارتی راجدھانی نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے فوج طلب کرنے کی درخواست کردی ہے ۔

خبر  کے مطابق نئی دہلی میں 5 روز کے دوران  مسلم کش فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 38 ہوگئی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں

دہلی کی سڑکوں پر پولیس کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کا راج ہے۔

 مسلح جتھوں نے مسلمانوں کی دکانیں اور گھر نذر آتش کردیے جبکہ متعدد مساجد کو شہید کردیا ہے۔

شہر میں شدید کشیدگی برقرار ہے اور جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ پولیس اور  حفاظتی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے اور 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں دکانیں اور دفاتر بند ہیں، امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں جبکہ خوف و ہراس کا عالم ہے۔

 صورتحال اس قدر خراب ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر حملے ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ ان فسادات کا آغاز گزشتہ  اتوار کو اس وقت  ہوا جب دہلی میں مسلم مخالف متنازع شہریت قانون کے خلاف پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر مسلح ہندو جتھوں نے حملہ کیا۔



متعللقہ خبریں