افغانستان: سونے کی کان بیٹھ گئی، 5 کان کن ہلاک

صوبہ بدخشاں میں سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 5 کان کن ہلاک، 5 زخمی اور 35 کان میں محصور

1322121
افغانستان: سونے کی کان بیٹھ گئی، 5 کان کن ہلاک

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کی تحصیل راجستان میں ایک سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 5 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

بدخشاں گورنر دفتر کے ترجمان نیک محمد نظری  نے کہا ہے کہ تحصیل راجستان میں واقع سونے کی کان اس وقت بیٹھ گئی جب کان کن اس کے اندر کام کر رہے تھے۔

نظری کے مطابق ابتدائی اطلاع کے مطابق حادثے میں 5 کان کن ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 35 ملبے تل دبے ہوئے ہیں۔

کان میں تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں