نیپال میں مٹی کے تودے گرگئے،8 افراد ہلاک 2 لاپتہ

نیپال  کے دو پہاڑی علاقوں  میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے  تودے  گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 2 لا پتہ ہو گئے

1240865
نیپال میں مٹی کے تودے گرگئے،8 افراد ہلاک 2 لاپتہ

نیپال  کے دو پہاڑی علاقوں  میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے  تودے  گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 2 لا پتہ ہو گئے۔

 سرکاری   عہدے دار  یادھو ناتھ پوڈیال   کے مطابق      مٹی کے تودے گرنے کا  یہ واقعہ  گلمُی نامی  علاقے میں پیش آیا جہاں واقع دو دیہاتوں میں   مٹی تلے 5 گھر دب گئے۔

 اس  حادثے میں 8 افراد ہلاک  اور  2 لا پتہ ہو گئے  ہیں جبکہ 2 افراد کو  زندہ بھی  نکال لیا گیا ہے ۔

 یہ علاقہ کٹھمنڈو سے 200 کلومیٹر دور   پہاڑوں میں  واقع  ہے    جہاں پہنچنا کئی گھنٹوں  کی   پیدل مشقت کا کام ہے ۔

 نیپال میں اس سال مون سون بارشوں کے نتیجے میں اب تک 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں