ہندوستان، آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک

صوبے کے وزیر اعلی یوگی ادیا ناتھ نے ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو چار  لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کیا جائیگا

1239995
ہندوستان، آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک

ہندوستان کے اتر پردیش صوبے کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی کی زد میں آتے ہوئے 32 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا  کی خبر کے مطابق خان پور اورفتح پور میں 7۔ 7، جھانسی میں 5، جالون میں 4، ہمیر پور میں 3، غازی پور میں 2 دیگر  علاقوں میں ایک ایک شخص ہلاک ہو ا   ہے۔

صوبے کے وزیر اعلی یوگی ادیا ناتھ نے ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو چار  لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں