انڈونیشیا، آتشی پہاڑ سے راکھ اور دھواں اٹھنے سے پروازیں بند

وولکانک   حرکات و سکنات  میں اضافہ ہونے والے دو کونو آتشی پہاڑ   نے  روزہ مرہ کی زندگی کو متاثر کیا ہے

1224797
انڈونیشیا، آتشی پہاڑ سے راکھ اور دھواں اٹھنے سے پروازیں بند

انڈونیشیا  کے شمال  مشرقی علاقے مالوکو کے ہوائی اڈے کو آتش فشاں پہاڑ   سے  راکھ اور دھواں  اٹھنے کی بنا پر عارضی طور پر بند کر دیا  گیا ہے۔

مقامی اخبار ٹیمپو کی خبر کے مطابق شمالی مالوکو  میں اختتام الہفتہ  سے ابتک وولکانک   حرکات و سکنات  میں اضافہ ہونے والے دو کونو آتشی پہاڑ   نے  روزہ مرہ کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔

ہوائی اڈے کے منیجر احمد سیف الدین کا کہنا ہے کہ آتشی پہاڑ سے اٹھنے والی راکھ اور دھواں پروازوں کے  لیے شدید خطرہ تشکیل دے رہا ہے، اتوار سے ابتک علاقے  میں صورتحال کافی سنجیدہ ہے۔

خیال رہے کہ" پیسیفک آگ کاگولہ" نام سے منسوب زلزلوں اور وولکانک پٹی پر واقع انڈونیشیا میں 130 فعال آتشی پہاڑ موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں