بھارت، لو لگنے سے 4 افراد ہلاک

ملک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا

1216696
بھارت، لو لگنے سے 4 افراد ہلاک

بھارتی صوبے اتر پردیش  میں ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے 4 افراد لو لگنے سے ہلاک ہو گئے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیرالہ ایکسپریس کے ذریعے واراناسی سے آگرہ کا سفر کرنے والی مسافر ٹرین کے 5 مسافر لو لگنے سے بری طرح متاثر ہوئے۔

جن میں سے 4 افراد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متاثرہ ایک شخص کو جھانسی اسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔

اس  ملک کے محکمہ موسمیات نے اعلان  کیا ہے کہ اُتر پردیش کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں