بھارت، اتر پردیش میں آسمانی بجلی اور ریت کے طوفان سے اموات

طوفان سے درخت جڑوں  سے اکھڑ گئے اور مکانات کی دیواریں منہدم ہو گئیں

1214763
بھارت، اتر پردیش میں آسمانی بجلی اور ریت کے طوفان  سے اموات

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مؤثر ریتلے  طوفان اور بجلی گرنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستانی پریس کی خبروں کے مطابق اتر پردیش امدادی کمیشن سے جاری کردہ اعلان   میں واضح کیا  ہے کہ صوبے  کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے  اور ریت کے طوفان  سے رونما ہونے والے حادثات میں 48 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  اعلامیہ میں   بتایا گیا ہے کہ طوفان سے درخت جڑوں  سے اکھڑ گئے اور مکانات کی دیواریں منہدم ہو گئیں۔

اتر پردیش کے وزیر ِ اعلی   یوگی ادیا ناتھ نے حکام کو ان واقعات سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکنہ  اقدامات اٹھانے  کی اپیل کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں