ملک میں نقاب اورڑھنے پر پابندی ہوگی: حکومت سری لنکا

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد کیے جانے والے ہنگامی اقدامات کے تحت ملک بھر میں  آج  سے  چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

1191477
ملک میں  نقاب اورڑھنے پر پابندی  ہوگی: حکومت سری لنکا

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد کیے جانے والے ہنگامی اقدامات کے تحت ملک بھر میں  آج  سے  چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ملک کے صدر میتھریپالا سری سینا کا کہنا ہے کہ ملک میں سلامتی  کی صورتحال اس پابندی کی وجہ بنی ہے۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کو ہونے والے دھماکوں  میں 253 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے جن میں سے اکثریت سری لنکن مسیحیوں کی تھی۔

سری لنکن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شناخت کے عمل کے لیے عوام کے چہرے دکھائی دینے  چاہییں۔

بیان میں  یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے چہرہ چھپانے کے لیے کسی بھی چیز کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

تاہم، اس اعلان میں باقاعدہ طور پر نقاب یا برقعے کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا جس کا استعمال مسلمان خواتین اپنے چہرے ڈھانپنے کے لیے کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش   نے ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں