بھارت: برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک، 5 لاپتہ

ہماچل پردیش میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 5 تودے تلے دب گئے ہیں

1149601
بھارت: برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک، 5 لاپتہ

بھارت کے صوبے ہماچل پردیش میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک   ہو گیا ہے جبکہ 5 تودے تلے دبے ہوئے  ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلع کنور میں چین کے ساتھ سرحدی علاقے میں واقع شپکیلا سرحدی چوکی  کے جوار میں پہاڑی راستے پر اس وقت برفانی تودہ آ گرا  جب وہاں سے 16 فوجی گزر رہے تھے۔

حکام کے مطابق برف تلے دبے  فوجیوں کی اکثریت کو بچا لیا گیا ، ایک فوجی ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گیا ہے اور  تاحال برف تلے دبے 5 فوجیوں کو نکالنے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں