انڈونیشیا: سوپوتان آتش فشاں پہاڑ فعال ہو گیا

پہاڑ کے دھانے سے نکلنے والے راکھ اور دھوئیں کے بادل 4 کلو میٹر کے علاقے میں پھیل رہے ہیں

1107765
انڈونیشیا: سوپوتان آتش فشاں پہاڑ فعال ہو گیا

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں سوپوتان آتش فشاں پہاڑ فعال ہو گیا ہے۔

قومی محکمہ آفات کی ترجمان سوتوپوپروو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے شمالی صوبے سولاویسی میں واقع سوپوتان آتش فشاں پہاڑ  میں دھماکوں کے نتیجے میں پہاڑ کے دھانے سے نکلنے والے راکھ اور دھوئیں کے بادل 4 کلو میٹر کے علاقے میں پھیل رہے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ راکھ اور دھواں علاقے کی پروازوں کے لئے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ پیسیفک آتشی چیمبر کی زلزلوں اور آتش فشانی بیلٹ پر واقع ملک انڈونیشیا میں 130 فعال آتش فشاں پائے جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں