فیض آباد کا نام "ایودھیا" ہوگا: یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

بھارتی  ریاست  اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ضلع فیض آباد کا نام "ایودھیا "رکھ دیا جائے گا

1083233
فیض آباد کا نام "ایودھیا" ہوگا: یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

بھارتی  ریاست  اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ضلع فیض آباد کا نام "ایودھیا "رکھ دیا جائے گا۔

گزشتہ  روز دیوالی کی ایک تقریب میں طویل خطاب کے دوران انہوں نے کہا رام مندر پر مشتمل مندر ٹاؤن کا نام بھی بدل دیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ  یوگی نے اس سے قبل رام مندر تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یوگی نے اس موقع پر ایک میڈیکل کالج کو دشرتھ اور ایک  ہوائی اڈے  کو راجا رام کا نام دینے کا بھی اعلان کیا۔

 دشرتھ ہندوؤں کے دیوتا رام کے والد کا نام ہے ۔

دیوالی ہندو تقویم کے مقدس مہینے کارتک کی 15 تاریخ کو منائی جاتی ہے  جو اس سال آج 7 نومبر کو منائی جا رہی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں