ہندوستان میں طوفان نے 12 افراد کی جان لے لی

طوفان سے اوڑیسا کے  علاقے گنجم اور آندرا پردیش کے  علاقے شری کاکولام  میں تباہ  کاریاں مچی ہیں

1067979
ہندوستان میں طوفان نے 12 افراد کی جان لے لی

مشرقی ہندوستان میں کل مؤثر ہونےو الے سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 12 تک  جا پہنچی ہے۔

ہندوستان ٹائمز  نے حکام کے اعلانات کے حوالے سے اپنی خبر میں  اطلاع دی ہے کہ کل اوڑیسا ا اور آندرا پردیش   ریاستوں کے شمالی علاقہ جات کو اپنی لپیٹ میں لینے والے "تتلی" نامی طوفان نے 12 افراد کی جان لے لی۔

بتایا گیا ہے کہ طوفان سے اوڑیسا کے  علاقے گنجم اور آندرا پردیش کے  علاقے شری کاکولام  میں تباہ  کاریاں مچی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے جس  بنا  4 ہزار 319 دیہاتوں اور 6 قصبوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔

اس بات پر خبردار کیا گیا ہے کہ  موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے گنجام، گاجا پتی اور رایا گادا علاقوں  سے گزرنے والے دریاؤں میں پانی کی سطح  خطرے کی سطح کو پار  چکی ہے۔

خیال رہے کہ حکام نے اعلان  کیا تھا کہ آفت زدگان کے لیے 800 سے زائد پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں اور تقریباً تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بجلی کی ترسیل منقطع ہونے والے  کئی شہروں میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں