افغانستان، ننگر ہار میں ایک انتخابی جلسے پر خود کش حملہ

افغانستان میں 20 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں

1060773
افغانستان، ننگر ہار میں ایک انتخابی جلسے پر خود کش حملہ

مشرقی افغانستان کے صوبے ننگر ہار  میں ایک انتخابی جلسے  میں خود کش  حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

ننگر ہار دفترِ گورنر کے ترجمان عطااللہ ہوگیانی  نے اطلاع دی ہے کہ خود کش حملہ آور نے اپنے جسم پر باندھے بم کو ننگر ہار کے امیدوار برائے اسمبلی ناصر محمد کے انتخابی جلسے کے دوران  دھماکے سے ہوا میں اڑا دیا،  جس سے 13 افراد ہلاک اور  30 زخمی  ہو گئے۔

اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

 خیال رہے کہ افغانستان میں 20 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

قومی اتحاد حکومت کے  معاہدے کی رو سے قومی اسمبلی اور ضلعی مجلس کے انتخابات کو 2015 میں منعقد کرانا مقصود تھا تا ہم ان انتخابات کو صدر کے خصوصی فیصلے کے ذریعے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں