انڈونیشیا کا آتشی پہاڑ دوبارہ متحرک

انڈونیشیائی محکمہ موسمیات و  ارضیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لامپونگ شہر میں موجود آتشی پہاڑ   پر جمعہ کے روز سے ابتک 44 بار دھماکے ہوئے ہیں

1055481
انڈونیشیا کا آتشی پہاڑ دوبارہ متحرک

انڈونیشیا میں اناک قارا کاتو آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک ہو گیا ہے۔

انڈونیشیائی محکمہ موسمیات و  ارضیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لامپونگ شہر میں موجود آتشی پہاڑ   پر جمعہ کے روز سے ابتک 44 بار دھماکے ہوئے ہیں۔

جس کے بعد پہاڑ سے 200 میٹر کی بلندی تک دھویں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔

علاقے میں مقیم لوگوں کو با حفاظت مقامات کو  نقل  مکانی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں