ملائشیا : جعلی شراب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی

حکومت سے اپیل، جعلی شراب بنانے والوں اور فروخت کرنے والوں کو سزائے قید دی جائے

1055451
ملائشیا : جعلی شراب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی

ملائشیا میں جعلی شراب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے۔

چینل نیوز ایشیاء کی خبر کے مطابق حالیہ دو ہفتوں کے دوران سیلانگور میں 24، کوالالمپور میں 9، پیراک میں 3 افراد سمیت کُل 36 افراد جعلی شراب پینے کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کی طرف سے کوالالمپورا ور سیلانگور  میں سینکڑوں کاروباری مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

ملک کی سول سوسائٹیوں  میں سے ملائشیاء انسدادِجرائم وقف  نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جعلی شراب بنانے والوں اور فروخت کرنے والوں کو سزائے قید دی جائے۔

وقف کے حکام میں سے 'لی لام تھے' نے کہا ہے کہ ملائشیا میں جعلی شراب سے متعلق موجودہ قوانین میں تبدیلی کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ جعلی شراب بنانے اور اس کی فروخت کرنے والوں کو سزائے قید سنائی جانی چاہیے۔

موضوع سے متعلق تحقیقات کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں