بھارت: مدھیہ پردیش میں شدید بارشیں ،12 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شدید بارش سے کئی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد کی ہلاکت کی بھی خبریں ہیں

1036886
بھارت: مدھیہ پردیش میں شدید بارشیں ،12 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شدید بارش سے کئی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

 محکمہ موسمیات نے گوالیار، مندسور، راج گڑھ، نیمچھ، مرینہ اور گُنا سمیت کئی اضلاع میں بارش سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

اس دوران بارش سے متعلق حادثات میں بھوپال ضلع میں 12 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مندسور میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ رائے سین ضلع میں دو افراد کی موت کی خبر ہے۔

پچھلے دو دن سے جاری مسلسل بارش کے سبب ودیشا، رائے سین اور مندسور کے بہت سے گاؤں زیرآب ہوگئے ہیں۔ کئی دریا اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔

بھوپال سمیت کئی اضلاع میں پوری رات شدید بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی بھرگیا ہے اِس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی  ترسیل  بھی متاثر ہوئی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں