شمالی کوریا نے ایٹمی تنصیبات کا مرحلہ وارانہدام شروع کر دیا،ٹرمپ خوش

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ سیٹلائٹ تصاویر بتاتی ہیں کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے لیے استعمال ہونے والی اس اہم تنصیب کو رفتہ رفتہ ناکارہ بنایا جا رہا ہے

1018215
شمالی کوریا نے ایٹمی تنصیبات کا مرحلہ وارانہدام شروع کر دیا،ٹرمپ خوش

شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات کی ایک  تنصیب  کا انہدام شروع کر دیا ہے۔

 ماہرین کے مطابق ،تازہ سیٹلائٹ تصاویر بتاتی ہیں کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے لیے استعمال ہونے والی اس اہم تنصیب کو رفتہ رفتہ ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔

 اگر ان خبروں کی تصدیق ہوتی ہے تو جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی ایک غیرمعمولی ملاقات کے بعد ہونے والی یہ ایک بڑی پیش رفت ہو گی۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکراتی عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

 انہوں نے اس سلسلے ان خبروں  کو رد کر دی تھی تھاجن میں کہا جا رہا تھا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے کوئی تیز رفتار پیش رفت نہ ہونے پر صدر ٹرمپ برہم ہیں۔



متعللقہ خبریں