بھارت: طوفان کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

اٹھانوے کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آنے والے طوفان نے بعض درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا

953802
بھارت: طوفان کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

بھارت کے صوبے مغربی  بنگال میں طوفان کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں آنے والے طوفان نے روز مرّہ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔

اٹھانوے کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آنے والے طوفان نے بعض درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا۔

اکھڑے ہوئے درختوں کی وجہ سے کثیر تعداد میں سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئیں اور بعض ریلوے سفر ملتوی کر دئیے گئے۔



متعللقہ خبریں