جزیرہ سماٹرا میں آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک

آتشی پہاڑ سے 5 کلو میٹر کی بلندی تک   راکھ اور دھویں کے بادل  دکھائی دے رہے ہیں

913221
جزیرہ سماٹرا میں آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک

انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا   کے سینا بنگ  آتشی پہاڑ نے  دوبارہ سے راکھ اگلنی شروع کر دی ہے۔

وولکینک  اینڈ جیالوجیکل  سنٹر   نے اعلان کیا ہے کہ آتشی پہاڑ سے 5 کلو میٹر کی بلندی تک   راکھ اور دھویں کے بادل  دکھائی دے رہے ہیں۔

قدرتی آفات سے متعلقہ انتظامیہ ایجنسی کے ترجمان   کا کہنا ہے کہ  علاقے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، اس سے قبل لی گئی  تدابیر  کے دائرہ کار میں  آتش فشاں کے گرد نواح  کی سلامتی کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ تقریباً 400 سال بعد  سن 2010 میں متحرک ہونے والے سینا بنگ  آتش فشاں پر  2014  اور 2016 میں رونما ہونے والے دھماکوں سے23 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں