فلپائن، آتش فشاں سے لاوا اگلنے کا عمل جاری

حکام نے آتش فشاں کے قریبی علاقوں میں  مقیم عوام سے ماسک  پہننے کی   تلقین کی ہے

899088
فلپائن، آتش فشاں سے لاوا اگلنے کا عمل جاری

فلپائن  کا   مایون    آتش فشاں  راکھ اور دھواں اگلنے کے عمل  کو  جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملک میں اس حوالے سے   انتباہ کے الارم کو بلند کر دیا گیا ہے تو  ہزاروں کی تعداد  میں   انسانوں کی علاقے سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام نے آتش فشاں کے قریبی علاقوں میں  مقیم عوام سے ماسک  پہننے کی   تلقین کی ہے۔

خیال رہے کہ مایون آتشی پہاڑ  13 جنوری سے  ابتک لاوا اُگل رہا ہے۔

 اس پہاڑ  میں   5 صدیوں میں   50 سے زائد  بار   زو ر داردھماکے رونما ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں