بنگلہ دیش: لینڈ سلائیڈنگ، 3 افراد ہلاک

خلیج  بنگال کے ساحلی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ٹراپیکل  طوفان مورا کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ میں 20 ہزار گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے

742387
بنگلہ دیش: لینڈ سلائیڈنگ، 3 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں ٹراپیکل  طوفان کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کاکس بازار کے علاقے کی اعلیٰ سطحی حکومتی شخصیت علی حسین نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں خلیج  بنگال کے ساحلی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ٹراپیکل  طوفان مورا کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ میں 20 ہزار گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق دوپہر کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

طوفان کی وجہ سے ہزاروں افراد  کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں