جاپان میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے،1 شخص ہلاک،7 لا پتہ

خبر کے مطابق، جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتہ کو پیش آیا اور حادثے کے بعد ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے تاہم بعد میں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی تھی

2130285
جاپان میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے،1 شخص ہلاک،7 لا پتہ

دو جاپانی فوجی ہیلی کاپٹرز سمندر میں ممکنہ طور پر ٹکرا کر گر گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق، جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتہ کو پیش آیا اور حادثے کے بعد ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے تاہم بعد میں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی تھی۔

جاپانی وزیر دفاع منورو کیہارا نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے سمندر میں طیارے کا حصہ دیکھا اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو ئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ہم سب سے پہلے جانیں بچانے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز رات کے وقت آبدوزوں سے مقابلہ کرنے کی مشقیں کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت نے فلائٹ ریکارڈرز کو بازیافت کرلیا اور وہ ان دونوں ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کے امکان سمیت حادثے کی وجہ کا تعین کر رہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں