سوڈان میں مکمل  طور پر انسانوں  کی طرف سے  پیدا کردہ بحران  کافی سنگین  ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سوڈان کی صورتحال پر بحث کی گئی

2130134
سوڈان میں مکمل  طور پر انسانوں  کی طرف سے  پیدا کردہ بحران  کافی سنگین  ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ سوڈان میں 25 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے اور 86 لاکھ لوگ بے گھر ہیں۔"سوڈان میں مکمل  طور پر انسانوں  کی طرف سے  پیدا کردہ بحران  کافی سنگین  ہے۔"

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سوڈان کی صورتحال پر بحث کی گئی۔

سیاسی اور امن سازی امور کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل روزمیری دی کارلو کا کہنا ہے کہ فریقین نے سوڈان میں شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا اور اب تک 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دی کارلو نے کہا کہ سوڈان میں 25 ملین افراد فوری  انسانی امداد کے محتاج  ہیں اور موجودہ بحران کے ذمہ دار وہاں کے گروہ ہیں۔"

دی کارلو نے کہا کہ خطہ پہلے ہی قحط کے دہانے پر  کھڑا  ہے، فریقین بیرونی تعاون  سے جنگ جاری رکھنے کے قابل تھے،  جو کہ کونسل کی طرف سے عائد پابندیوں کے نظام کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور کے آپریشنز اور دفاعی یونٹ کے ڈائریکٹر ایڈم ووسورنو نے بھی خبردار کیا ہے  کہ الفشر میں  جھڑپیں8 لاکھ شہریوں کو خطرے میں ڈال دیں گی۔

فاقہ کشی کے سد باب کے لیے فریقین  کو ہنگامی امداد کو سہل بنانے کے اقدامات اٹھانے چاہییں۔



متعللقہ خبریں