نائجیریا، ریاست قدونا میں ایک جتھے  کے مسلح حملے میں 23 افراد جان بحق

اس دوران  متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا جن  میں سے کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

2129913
نائجیریا، ریاست قدونا میں ایک جتھے  کے مسلح حملے میں 23 افراد جان بحق

مغربی افریقی ملک نائجیریا کی ریاست قدونا میں ایک جتھے  کے مسلح حملے میں 23 افراد  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مسلح اشخاص  نے انگوار دانکو اور کاناوا گاؤں  پر  حملے کیے۔

بتایا گیا ہے کہ حملے میں 23 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران  متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا جن  میں سے کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب ریاست کاتسینا کے علاقے مالم فشی میں موٹر سائیکل سواروں اور مسلح افراد کے ایک گروہ  کےحملے میں بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد کو تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔

اگرچہ ملک میں اس جرم کی  سزا پھانسی ہے لیکن اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کافی عام ہیں۔

دہشت گرد  عمومی طور  پر ملک کے شمال میں دیہاتوں، اسکولوں اور مسافروں کو نشانہ بناتے ہیں اور تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں