امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اتفاق ہو گیا: "رفح میں حماس کی شکست ضروری ہے"

امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے: وائٹ ہاوس

2129621
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اتفاق ہو گیا: "رفح میں حماس کی شکست ضروری ہے"

امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے۔

وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام  نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

بیان کے مطابق اجلاس میں فریقین نے رفح سے متعلق نقطہ ہائے نظر کو دو طرفہ شکل میں پیش کیا  اور رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق کیا ہے۔

مذاکرات میں امریکی فریق نے اسرائیل کے رفح پر حملے کے منصوبوں سے متعلق اندیشوں کا اظہار کیا اور اسرائیلی فریق نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان اندیشوں کو ملحوظ رکھا جائے گا۔

بیان کے مطابق فریقین زیادہ جامع مذاکرات کے لئے زمانہ قریب میں دوبارہ اجلاس کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ وزارت دفاع 'پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ امریکہ  اور اسرائیلی حکام غزّہ کے شہر رفح کی صورتحال اور اسرائیل کے ممکنہ آپریشن  پر بحث جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تاہم، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا تھا کہ ہم نے غزّہ کے جنوبی شہر رفح میں داخل ہونے کے لئے تاریخ طے کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں