ایران کے حملے قابل مذمت ہیں،طرفین تحمل کا مظاہرہ کریں :نیٹو

نیٹوکی ترجمان  فرح دخل اللہ  نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں ایران کی مذمت کرتے ہوئے طرفین سے تحمل کا مطالبہ کیا ہے

2127704
ایران کے حملے قابل مذمت ہیں،طرفین تحمل کا مظاہرہ کریں :نیٹو

نیٹو نے ایران اور اسرائیل سے مشرقی وسطی میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 نیٹوکی ترجمان  فرح دخل اللہ  نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں ایران کی مذمت کرتے ہوئے طرفین سے تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔

 دخل اللہ نے کہا کہ نیٹو اس صورت حال کا قریبی جائزہ  لے رہا ہے ،مشرق وسطی میں کشیدگی کو قابو میں رکھنا اہمیت کا حامل ہے۔

 یاد رہے کہ یکم اپریل کو  دمشق میں ایرانی سفارت  خانے پر فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو جرنیلوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کا الزام ایران نے اسرائیل پر لگاتے ہوئے اتنقامی کاروائی  کی دھمکی دی تھی۔

 دو روز قبل ایران نے  اسرائیل پر  ڈرونز،بیلسٹک اور اسکڈ میزائلوں سے  حملے کرتے ہوئے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جنہیں اسرائیلی دفاعی نظام نے ناکام بنایا دیا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں